ابنا:انہوں نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ ملت بحرین کے خلاف پوری طرح سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی حمایت کررہا ہے اور علاقے میں فتنے پھیلا کر حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت بحرین کے مطالبات منصفانہ اور قانونی ہیں لیکن امریکہ بحرین کے مسئلے کو محض علاقائي مسئلہ بناکر پیش کررہا ہے۔ بحرین کے اس انقلابی رہنما نے کہا کہ مختلف عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملت بحرین کی افسوسناک صورتحال پر انتباہ دیا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ آل سعود اور آل خلیفہ کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف ٹھوس موقف اختیارکرے۔ یادرہے کہ بحرینی فورسس سعودی عرب اور امارات کے فوجوں کی مدد سے ملت بحرین کے پرامن احتجاج کو بڑی بربریت سےکچل رہی ہیں۔ ملت بحرین حکومت میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔ یاد رہے بحرینی فوج کے تشدد میں چودہ فروری سے اب تک سیکڑوں انقلابی جان بحق اور زخمی ہوچکےہیں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔
ادھربحرین میں جمعیت وفاق ملی کے رکن ابراہیم المدھون نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی تشددپسند پالیسیاں بحرینی عوام کو اپنے مطالبات سے دستبردار ہونے پرمجبور نہیں کرسکتی اورملت بحرین اپنے مطالبات تسلیم کئےجانے تک حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھے گي۔ ابراہیم المدہوں نے بحرینی ، سعودی اور اماراتی سکیورٹی فورسس کےجرائم کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت بحرین عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ان جرائم سے آگاہ کررہی ہے۔
23 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238292
بحرین کے ایک انقلابی رہنما یحیی الحدید نے کہا ہےکہ آل خلیفہ امریکہ کے منصوبوں کے مطابق تشدد آمیز پالیسیوں پرعمل کررہی ہے۔