ابنا:مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرراولپنڈی کی ایک خصوصی عدالت نے رینجرزقتل کیس میں لال مسجد کے خطیب ملا عبدالعزیز سمیت21 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے2007 میں لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکار کے قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں لال مسجد کے وہابی خطیب ملا عبدالعزیز،ان کے اہلخانہ اور طلبہ سمیت21 افراد پر فرد جرم عائد کی ہے۔ خصوصی عدالت نے3 مئی تک استغاثہ سے شہادتیں بھی طلب کرلیں ملا عبد العزیز نے مسجد کو دہشت گرد کارروائیوں کے لئے استعمال کیا اور اس نے مسجد میں بڑی مقدار میں اسلحہ جمع کررکھا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں ملا عبد العزیز کا بھائی مارا گیا تھا۔
20 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 237871
پاکستان کے شہرراولپنڈی کی ایک خصوصی عدالت نے رینجرزقتل کیس میں لال مسجد کے خطیب ملا عبدالعزیز سمیت21 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔