ابنا: اس اجلاس میں اسی طرح اعلی سیکورٹی عدالت کے خاتمے کا اعلان کیا گیا یہ عدالت انیس اڑسٹھ میں قائم ہوئی تھی ۔ شام کی کابینہ کے اجلاس میں اسی طرح اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ ملک میں پر امن مظاہروں پر کسی بھی طرح کی کوئي پابندی نہيں ہوگی اس بل کے مطابق پرامن جلوس نکالنا اور مظاہرے کرنا شام کے عوام کا حق ہے البتہ اس کے لئے وزارت داخلہ سے اجازت ضروری ہےشام کی کابینہ کے اس اہم اجلاس میں جوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور سالانہ دس ہزار روزگار کے مواقع جوانوں کو دئے جانے کے قانون کی بھی منظوری دی گئی یاد رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے چند دنوں قبل پارلیمنٹ میں اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ وہ شام میں اصلاحات لانےوالے ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
20 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 237751
شام کی حکومت نے گذشتہ اڑتالیس برسوں سے ملک میں نافذ ایمرجنسی کو ختم کردیا ہے ۔ وزیر اعظم عادل صفر کی صدارت میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی۔