20 اپریل 2011 - 19:30

بحرین کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نبیل رجب نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت ملک کو فرقہ واریت کے دلدل میں دھکیلنے کی سازش پرعمل کررہی ہے۔

نبیل رجب نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے ملت بحرین اور علاقائي قوموں سے اپیل کی کہ بحرین کو شیعہ سنی اختلافات کے جہنم میں دھکیلنے کی آل خلیفہ کی سازش کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔ نبیل رجب نے کہا کہ سعودی فوجی مدد لینے کے بعد آل خلیفہ کی حکومت کی قانونی حیثیت ختم ہوچکی ہے اور سعودی افواج جارح ہیںادہر  بحرین کی تحریک احرارنے کہا ہےکہ آل خلیفہ پر مقدمہ چلایا جاے اور انہیں جنگي جرائم کے ارتکاب کی پاداش میں سزا دی جائے۔ تحریک احرار کے رکن غالب جلیل نے کہا کہ ملت بحرین عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہےکہ بحرین کے حکام پر اپنی ملت کے خلاف جنگي جرائم کے ارتکاب کے الزام میں مقدمہ چلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110