ابنا: خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تین افراد کو دارالحکومت صنعا اور ایک کو جنوبی شہر تعز میں گولی مار ہلاک کردیا ہے جبکہ دونوں ہی شہروں میں سیکڑوں مظاہرین زخمی ہوئے ہيں عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ یمنی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی ہے یادرہے کہ یمن کے تمام بڑے شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی باشندے سڑکوں پر نکل آئے ہيں اور وہ علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف مظاہرے کرکے اس حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہيں یمنی باشندے اپنے شہری حقوق کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں سیاسی اصلاحات کی مانگ کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب تک علی عبداللہ صالح اقتدار سے الگ نہیں ہوجاتے اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110