19 اپریل 2011 - 19:30

سعودی عرب میں شباب الاحرار نامی گروہ نے مختلف ملکوں میں سعودی عرب کے سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق شباب الاحرار نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جمعے بائيس اپریل کو ریاض اور دیگر شہروں میں آل سعود کے خلاف مظاہرے کئےجائيں گے۔ اس بیان میں شباب الاحرار نے اقوام عالم سے اپیل کی ہےکہ مختلف ملکوں میں سعودی عرب کے سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرکے آل سعودی کی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کریں۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بعض عرب ملکوں میں عوامی انقلابوں کے بعد اب سعودی عرب میں بھی احتجاجی مظاہرہےہورہےہیں۔ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی آبادی پندرہ سے بیس فیصد ہے لیکن حکومت میں انتھا پسند سلفیوں کے اثر ورسوخ کی وجہ سے اھل تشیع کو بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

/110