17 اپریل 2011 - 19:30

یمن میں سیاسی بحران کے حل پر غور کیلئے خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہو رہا ہے۔

ابنا: خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاجائیگا، جس کے چیئر پرسن متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کر رہے ہیں جو وزرا کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔

یمن کی حالات پر دوہفتے سے کم عرصے میں خلیج تعاون کونسل کایہ تیسرااجلاس ہے۔۔

گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا اور کئی دوسرے شہروں میں خواتین کے بارے میں صدر کے تبصروں کے خلاف ہزاروں افراد نے، جن میں اکثریت خواتین کی تھی، مظاہرے کیے۔

جمعے کے روز صدر علی عبداللہ صالح نے حکومت مخالف مظاہروں میں مردوں کے ساتھ خواتین کی شرکت کو اسلامی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے مخلوط مظاہرے ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

بشکریه از روزنامه جنگ

آمر علی عبداللہ صالح کو وسیع عوامی احتجاج کا سامنا ہے اور یمنی عوام ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں اور خلیج فارس تعاون کونسل کی رکن ریاستیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے یمن میں اور بحرین میں بھی عوامی انقلاب کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں اور انہیں اس سلسلے میں اپنے مغربی آقاؤں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

.........

/110