ابنا: صہیونی اخبار جروزالم پوسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل کے سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی سائنس دانوں نے نئي نسل کی سنٹری فیوج مشینیں بناکر ایٹمی ٹکنالوجی میں خاصی ترقی کرلی ہے۔ صیہونی عھدیدار افرایم کام نے کہا اس اخبار سے انٹرویومیں کہرا ہےکہ ایران سائنس دانوں نے دوسری اور تیسری نسل کی سنٹری فیوج مشینیں بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس صیہونی عھدیدار کے مطابق جو وزارت دفاع کا سابق اعلی افسر اور تل ابیب یونیورسٹی میں سکیورٹی اسڈیز شعبہ کا انچارج ہے کہا ایران نے اسٹاکس نیٹ کمپوٹر وائرس پر بھی قابو پالیا ہے جس کے بارےمیں سوچا جارہاتھا کہ اس وائرس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچایا ہے۔ افرایم کام نے کہا کہ جو چيز واضح ہے وہ یہ ہےکہ ایران ترقی کررہا ہے اور اس کےسائنس دانوں نے گذشتہ ایک برس میں نئي نسل کی سنٹری فیوج مشینوں کےبارےمیں کافی تجربے حاصل کئےہیں۔
۔۔۔۔۔۔
/110