ابنا: سعدحریری المستقبل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویکی لیکس کی دستاویزات کے مطابق سعدی حریری نے امریکہ سے شام کی حکومت کو گرانے کی ضرورت پر بات کی تھی۔ دوہزار چھے میں ویکی لیکس پر سامنے آنے والی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہےکہ سعدی حریری نے امریکہ سے کہا کہ یہ مناسب وقت ہےکہ عالمی برادری شام کے صدر بشار اسد کو کمزور بنانے کی کوشش کرے اور امریکہ کو بھی شام کو الگ تھلگ کرنے کے لئے نئي پالیسیوں کی ضرورت ہے ۔سعدحریری نے کہا تھا کہ شام میں ایسی حکومت آئے جو صیہونی حکومت کے ساتھ امن معاھدے کی مخالفت نہ کرے۔ یادرہے گذشتہ ہفتوں کے دوران شام میں بھی مظاہرے ہوئےہیں جنمیں عوام نے اقتصادی صورتحال میں بہتری کا مطالبہ کیا ہے لیکن بعض پٹھو گروہوں نے اس صورتحال سے غلط فائدہ اٹھاکر تخریبی کاروائياں انجام دی ہیں اور لوگوں کو قتل کرکے خوف و ہراس پھیلارہےہیں۔ شام کی حکومت نے فوری اصلاحات پر تاکید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110