ابنا: اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز فوجی وردی پہنے ہوئے ایک خود کش حملہ آور نے افغانستان کے جلال آباد شہر میں ، جو مشرقی صوبۂ ننگر ہار کا صدر مقام ہے ، ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دس افراد مارے گئے۔افغان حکام کے مطابق اس حملے میں پانچ افغان اور پانچ غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔نیٹو نے بھی اس حملے میں پانچ غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔دریں اثنا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں بارہ غیر ملکی فوجی اور چار غیر فوجی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110