16 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کے سلسلے میں امریکہ کا رویہ منافقانہ ہے ۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کےعام اجلاس ميں امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ کس قدر علاقے کے واقعات و حقائق سے دور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں جبکہ وہ دعوی یہ کرتے ہیں کہ وہ مشرق وسطی کےحالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہيں۔ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ امریکی ایک طرف، ایران کی جانب سے انقلابیوں کی حمایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہيں اوردوسری طرف یہ کہتےہیں کہ ایران ان تحریکوں کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ امریکہ کی حیرانی کا اصلی سبب یہ ہے کہ وہ اپنے آلہ کاروں کےذریعے مسلمانوں کی عزت کی پامالی کا اصلی مجرم ہے اور اس وقت موقع پرستی اور تشدد کے ذریعے اپنے ماضی کے وحشیانہ رویے کا جواز پیش کرنا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110