15 اپریل 2011 - 19:30

بحرین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بحرین میں عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اوراگر ایک طرف سے انسانی حقوق کی پامالی، ٹارچر اور تشدد میں شدت آئی ہے تو دوسری طرف سے عوام کے عزم میں مزید پختگی دکھائی دے رہی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی عربی سروس نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کی طرف سے احتجاج کی شدت کم کرنے کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے ہیں اور اعتراضات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ آل خلیفہ کی دعوت پر آل سعود کی فوجوں کی بحرین پر جارحیت کے بعد پہلے قدم کے طور پرل اسکوائر کو منہدم کردیا گیا تا کہ اس طرح عوامی جوش و جذبہ ٹھنڈا پڑ جائے لیکن بی بی سی عربی سروس نے رپورٹ دی ہے کہ پرل اسکوائر کے انہدام کے بعد آل خلیفہ کے اس اقدام سے صورت حال بہتر نہیں ہوسکی ہے بلکہ بحرین کی صورت حال مزید ابتر ہوگئی ہے۔بی بی سی نے امریکی وزارت خارجہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ نے آل خلیفہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ سیاسی کثرتیت (Political Pluralism)  کی پابند رہے!۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110