ابنا: پاکستانی ذرائع نے ایک اعلی امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی خفیہ اداے سی آئی اے کے اہلکارپاکستان میں شدت پسندوں کے خلافآپریشن کے بہانے اپنے ناپاک عزآئم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔کو امریکی اہلکار نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی آئی اے پاکستان میں کارروائیاں بند نہیں کرے گی اورپاکستان کے اعتراضات کے باوجود مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اہلکار دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اورریمنڈ ڈیوس کا واقعہ اس کا واضح ثبوت ہے جسے چھڑانے کے لئےامریکہ نے اپنے اعلی اختیارات اور روابط کو استعمال کیا ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طالبان کی صفوں میں گھسے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ ملکر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110