13 اپریل 2011 - 19:30

ہر قمری مہینے میں صرف پہلی بار احرام باندھنا اور عمرہ بجا لانا واجب ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

محضر آیت الله العظمی امام سید علی خامنه ای ادام الله ظلکم علی رؤوس المؤمنین

سلام علیکم

میں آپ کا مقلد ہوں اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں کام کررہا ہوں اور کبھی کبھار عمرہ کے لئے آنے والے مؤمنین سے ملنے مکہ معظمہ کے سفر پر جایا کرتا ہوں۔ کیا مجھے ہر بار جانے کے لئے احرام باندھنا پڑے گا اور عمرہ بجا لانا پڑے گا؟

والسلام

جواب:

بسمه تعالی

 سلام علیکم و رحمة الله و برکاته

در هر ماه قمری برای اولين باری كه به مكه مكرمه مشرف می‌شويد بايد محرم شده و عمره انجام دهيد.

موفق و مؤيد باشيد 

ترجمہ:

بسمہ تعالی

ہر قمری مہینے میں جب پہلی بار مکہ مکرمہ مشرف ہوتے ہیں تو احرام باندھیں اور عمرہ بجا لائیں۔

کامیاب اور کامران رہیں۔

.....

تشریح:

اگر آپ ہر قمری مہینے میں پہلی بار مکہ مکرمہ جاتے ہوئے احرام باندھ کر عمرہ بجالائیں تو اس مہینے میں دوسرے اور تیسرے یا چوتھے اور پانچویں اور ۔۔۔۔ سفر میں احرام باندھنا اور عمرہ بجالانا واجب نہیں ہے یا یوں کہئے کہ ہر قمری مہینے میں صرف پہلی بار احرام باندھنا اور عمرہ بجا لانا واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110