10 اپریل 2011 - 19:30

پاکستان کے صوبہ سندھ کے جیکب آباد میں ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پرنصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ٹرین کا انجن تباہ اور ڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا۔

ابنا: ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس ستدھ کے صوبائی مرکز کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن مکمل طور پرتباہ جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا تاہم ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرین کو متبادل انجن کے ذریعے پشاور روانہ کرنے کے لیے اقدامات کردئیے گئے ہیں۔ٹریک کا 5 فٹ حصہ دھماکے سے تباہ ہواجس کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔ متبادل ٹریک پر ریلوے ٹریفک بحال رہے گی۔ دھماکے کے بعدپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110