12 اپریل 2011 - 19:30

پاکستانی حکام نے امریکہ پرزوردیا ہے کہ وہ پاکستان سے سی آئی اے اور سپیشل فورسز کے اہلکاروں کی تعداد میں کمی کرےامریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس ایک منصوبے کے تحت لشکر طیبہ کی صفوں میں گھسنے کی کوششیں کررہا تھا وہابیوں سے منسلک دہشت گرد تنظیموں میں امریکی جاسوس شامل ہیں.۔

ابنا: پاکستانی حکام نے امریکہ زوردیا ہے کہ وہ پاکستان سے سی آئی اے اور سپیشل فورسز کے اہلکاروں کی تعداد میں کمی کرے .اور ڈرون حملوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی لائی جائے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں امریکی اور پاکستانی اہلکاروں کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے واقعے کے بعد پاکستان نے واضح طور پر امریکہ سے کہا ہے کہ وہ سی آئی اے اور سپیشل فورسز کی سرگرمیوں کو محدود کرے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کی فوج کو پختہ یقین ہے کہ امریکہ کا اصل مقصد پاکستان کا جوہری پروگرام ہے اور وہ اسے ختم یا ناکارہ کرنا چاہتا ہے،اخبار کے مطابق ریمنڈ ڈیوس لاہور میں گرفتاری کے وقت سی آئی اے کے ایک منصوبے کے تحت لشکر طیبہ کی صفوں میں گھسنے کی کوششیں کر رہے تھے۔

.......

/110