ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے سترہ سالہ عبدالمالک اور تئیس سالہ سفیان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے دہشت گردانہ لیٹریچر اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔بتایا جاتا ہے کے دونوں دہشت گرد الگ الگ مدرسوں سے پڑھے ہوئے ہیں۔ان مبینہ دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان سے پکڑے گئے خود کش حملہ آور کی نشان دہی پر گرفتارکیا گیا ہے۔ مبینہ دہشتگروں سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے گنجان آباد شہر کراچی سے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے چار انتہائی خطرناک مجرموں کی گرفتاری کی خبر شائع ہوئی تھی تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عدالتی قوانین میں جھول اور دہشتگردوں کی نادیدہ قوتوں کی جانب سے کی جانے والی حمایت کی بناپر دو ایک افراد کے علاوہ تابحال کسی بھی دہشت گرد کو سزا نہیں دی سکی ہے۔
........
/110