ابنا: صدر زرداری نے برطانوی جریدے گارڈین کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں جنگ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ پیداکررہی ہے۔پاکستان میں جمہوریت ارتقائی مراحل میں ہے اور جمہوری اداروں کی بحالی میں وقت لگے گا، کیونکہ کئی دہائیوں سے ملک میں آمریت کے باعث جمہوری اداروں کونقصان پہنچا اورمعیشت کمزورہوئی۔صدر زرداری نے کہا کہ افغان جنگ نے پاکستان سمیت پورے خطے کو متاثر کیا ہے ۔اس جنگ کی وجہ سے ان کی حکومت کی توجہ معیشت کے بجائے سیکیورٹی پر رہی ہے، پاکستان کےصدر نےگذشتہ ہفتےپاکستان کےبارےمیں وہائٹ ہاؤس کی رپورٹ اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےکردارپرامریکی تنقید کےبارےمیں ایک سوال کےجواب میں انھوں نےکہاکہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی کوششوں پر تنقید بلاجواز ہے۔ لیکن کچھ کانگریس ارکان امریکی پالیسیوں کے اثرات کے بارے میں معمولی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔اسلام آباد نےاس سےقبل امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں امریکی ناکامیوں کاذمہ دار امریکہ نہيں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110