ابنا: مصری اخبار الشروق المصریہ نے فاش کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو عدالت میں مقدمہ سے بچانے کے لئے سعودی عرب اور امارات نے مصر کی فوجی کونسل کو بڑے پیمانے پر رشوت کی پیشکش کی۔
اخبـار نے فاش کیا ہے کہ مذکورہ خلیجی ممالک نے حسنی مبارک اور اس کے خاندان کے خلاف مقدمہ دائر نہ کرنے کی شرط پر بڑے پیمانے پر مالی تعاون کا وعدہ کیا ہے اور یہ مالی تعاون اتنا بڑا تھا جس سے مصر کے بعض بیرونی قرضے بھی ادا ہو سکے تھے لیکن مصر کی فوجی کونسل نے عوام کے خوف کی وجہ سے اس پیشکش کو رد کردیا ہے۔
بعض امریکی سفارتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ یہ پیشکش مصر کے ڈکٹیٹر صدر کو مصر سے جلد نکلنے کے لئے پیش کی گئی ہے اور یہ پیشکش سعودی عرب اور امارات کی طرف سے مشترکہ طور پر دی گئی ہے۔
بشکریہ از مہر خبررساں ایجنسی
یادرہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت تشکیل پائی تو امریکہ نے سعودی عرب اور امارات سے اس نادرالظہور حکومت کو تسلیم کروایا اور طالبان کے حامیوں نے انہیں اسلام کا حامی سمجھ لیا اور اب جہاں بھی کہیں کسی اسلامی اور امریکہ و اسرائیل مخالف تحریک کو ناکام بنانا ہو تو ان دو ملکوں کو آگے لایا جاتا ہے اور وہ مسلمانوں کی دولت کو صہیونیت کے تحفظ میں پانی کی طرح بہانے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
سعودی عرب کے ایک ملٹی بیلینئر نے بھی 4 ارب ڈالر کی پیشکش کرکے حسنی مبارک کو مقدمے سے بچانے کی کوشش کی تھی [ حسنی مبارک کو بچانےکے لئے 4 ارب ڈالرز رشوت کی سعودی پیشکش ] لیکن یہ نئی پیشکش دو حکومتوں کی طرف سے سرکاری طور پر دی گئی ہے!۔
واضح رہے کہ سعودی عرب علاقہ میں امریکی ڈکٹیٹروں کی وسیع پیمانے پر مدد کررہا ہے تاکہ ضرورت کے موقع پر وہ بھی سعودی عرب کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کریں۔
ایک بات یہاں خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ حسنی مبارک پر مقدمہ چلائے جانے کی صورت میں امریکہ، اسرائیل، کئی یورپی ممالک نیز ان کے عرب اتحادی جیسے سعودی عرب اور امارات سمیت کئی عرب ممالک کے بارے میں بھی ہولناک انکشافات کا خدشہ ہے اسی لئے مال و دولت کی بڑی بڑی پیشکشیں ہورہی ہیں تا کہ یہ مقدمہ دائر نہ ہوسکے لیکن مصر کے نوجوانوں کی انقلابی قوت کی برکت سے بظاہر یہ مقدمہ دائر ہوچکا ہے۔
دریں اثناء مصر میں سعودی اور امریکی مداخلت کی وجہ سے پرسوں دو انقلابی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں اور اسی وقت سے میدان التحریر میں تحفظ انقلاب کے لئے دھرنا جاری ہے اور آج سعودی سفارتخانے کے سامنے بھی زبردست مظاہرہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110