اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر راشد نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے جرائم کے خلاف بین الاقوامی ہیگ ٹربیونل میں ایک پٹیشین بھیجی گئی تھی جو اس عالمی عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلی ہے اور یوں آل خلیفہ خاندان کے تمام مؤثر افراد پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بحرینی قانون دان نے یہ نہیں بتایا کہ بحرین کے استبدادی حکمرانوں کے خلاف پٹیشن سماعت کے لئے کب منظور ہوئی ہے اور بحرین کے مجرم حکام پر مقدمے کی سماعت کب شروع ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110