9 اپریل 2011 - 19:30

شائع شدہ دستاویزات کے مطابق حمد بن عیسی آل خلیفہ موساد کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

اہل البیت (‏ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق صہیونی روزنامہ ہاآرتص نے لکھا ہے کہ بحرین پر مسلط آل خلیفہ کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ رسوائے زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں مسلسل تعاون کررہے ہیں۔اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کا اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے پرانے تعلقات ہیں اور آل خلیفہ خاندان اور موساد کے درمیان معلومات کے تبادلے کے حوالے سے مسلسل تعاون رہتا ہے۔ شائع ہونے والی دستاویز کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے ایک سرکاری بیان مین اسرائیل کو "صہیونی ریاست" لکھنا اور کہنا منع کردیا ہے۔ہاآرتص کے مطابق امریکی سفیر ولیم مونروئے (William Monroe) نے 15 فروری 2005 کو بحرینی بادشاہ سے ملاقات کی اور بعد میں امریکی سفیر نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں انھوں نے لکھا تھا: "انھوں نے (حمد بن عیسی نے) کہا ہے کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی سطح پرتعاون کے سلسلے میں بحرین کے اسرائیل کے ساتہ مسلسل رابطے رہے ہیں" اور یہ کہ بحرینی بادشاہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام سطحون پر تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اپنی طرف سے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ مونوروئے نے لکھا: میں نے بحرین کے بادشاہ سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کے قیام کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے جواب دیا "ابھی تجارتی تعلقات کا قیام قبل از وقت ہے اور تجارتی تعلقات کے مسئلے پر فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بعد ہی بات ہوسکتی ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

حوالہ دیکھئے:

Bahrain King boasted of intelligence ties with Israel