ابنا: پاکستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ وہ ماضی کی غلط فہمیاں دورکرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ پائیدار اور دوستانہ تعلقات کا نیادور شروع کرناچاہتے ہیں، کشمیر کے مسئلہ کا برطانیہ ذمہ دار ہے لیکن اب مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کو مل کر حل کرنا چاہیے کیمرون نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاذمہ داربرطانیہ ہے تاہم پاکستان اورہندوستان کواسے مل کرحل کرناہوگا،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجوہات معلوم کرنا ہوں گی۔ کیمرون نےموہالی میں پاکستانی وزیراعظم گیلانی اور ہندوستانی وزیر اعظممنموہن کی ملاقات کی تعریف کیا۔ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، برطانوی افواج دو ہزار پندرہ تک افغانستان سے نکل جائیں گی۔ اس نے کہا کہ لیبیا میں کارروائی اقوام متحدہ اور عرب لیگ کی منظوری سے کی جارہی ہےاور لیبیا کے خلاف بمباری میں عرب ممالک کے طیارے بھی شامل ہیں۔
........
/110