ابنا: اطلاعات کے مطابق بنیاد پرست ملعون پادری ٹیری جونز نے امریکا کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے اسلام مخالف مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہمارا مقصد اسلام کے پرُتشدد عناصر کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ امریکی سفاک فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ہاتھوں افغانستان، عراق، اور پاکستان میں لاکھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹیری جونز نے کہا کہ بلا وجہ انسانوں کو قتل کرنا یقینا وحشت ناک ہے اور مسلمان دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرتے ہیں اور ہمارے مظاہرے کا مقصد اسلام کے پرُتشدد پہلو کو سامنے لانا ہے۔واضح رہے کہ جن مسلمانوں کو ٹیری جونز تشدد پسند قراد دے کر ان کے خلاف احتجاج کرنا چاہتا ہے وہ خود ٹیری جونز کی مانند امریکہ اور مغرب کی پیدوار ہیں اور بلا واسطہ یا بلواسطہ طور پر امریکہ بدنام زمانہ جاسوس تنظیم C I A کی نگرانی میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110