ابنا: پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز میں اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی افریقہ اور مغربی ایشیا کےملکوں میں جس عظیم تحریک کا آغاز ہوا ہے ایسی مثالیں تاریخ میں کم ہی ملتی ہيں کیونکہ اس تحریک نے ڈکٹیٹر حکومتوں اور ان کے مغربی حامیوں کو سکتے ميں ڈال دیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاہم کہا کہ مغرب کی زور و زبردستی کی پالیسیوں اور امریکہ وعلاقے کے بعض حکام کی آمرانہ اور امپریالیسٹی بازيگری کی وجہ سے عوام فوری طورپر اور آسانی سے کامیابی حاصل نہيں کر پار ہے ہيں۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو یہ کہنے کی جرائت نہيں ہے کہ وہ انسانی حقوق اورعوام کے حامی ہيں کیونکہ وہ بحرین میں اس بات کی اجازت دیتے ہيں کہ اغیار کی فوجیں ان شہریوں کا قتل عام کریں جو پر امن طریقے سے اپنے مطالبات بیان کررہے ہیں اور لیبیا میں جنگ کے ان شعلوں کے نیچے جنھیں مغربی ملکوں اور لیبیا کی حکومت نے بھڑکا رکھے ہيں کھلے عام و خفیہ طریقے سے تیل کے معاہدے کررہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110