3 اپریل 2011 - 19:30

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی رہائشگاہ پر مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں منظور کردہ متفقہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بحرین سمیت عرب ممالک میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے سعودی عرب مصالحانہ کردار اداکرے۔

ابنا: قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بحرین حکومت افہام و تفہیم سے کام لے اور بیرونی مداخلت کو از خود روکے۔بحرین میں عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک نے اپنے فوجی روانہ کئے ہیں کہ جس پر اسلامی ملکوں نے اپنی گہری تشویبش ظاہر کی ہے۔متحدہ علما محاذ کے صدر کی دعوت پر ہونے والا اجلاس بھی کہ جس میں جمعیت علمائے اسلام، تنظیم العلماء پاکستان، متحدہ قومی موومنٹ کی متحدہ علماء کمیٹی عہدیداروں کے علاوہ تحریک اہلحدیث پاکستان ہیت آئمہ مساجد جے یو پی علماء محاذ کے رہنماؤں نے شرکت کی اسی تشویش کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں جاری عوامی تحریک کو ایک گہری سازش کے ذریعے شیعہ سنی کا مسئلہ ظاہر کرنے کی مذوموم کوشش کی جارہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110