1 اپریل 2011 - 19:30

کل بارہ فروردین (یکم اپریل) ایران میں یوم جمہوریہ تھا۔ بتیس برس قبل جب اسلامی انقلاب کی کامیابی کو دوماہ سے بھی کم عرصہ گذرا تھا کہ ایران کے انقلابی عوام نے ملک گیر ریفرینڈم میں شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام کو اپنےحکومتی و سیاسی نظام کے طور پر منتخب کیا۔

ابنا: یکم اپریل کو اسی مناسبت سے پورے ایران میں عام تعطیل رہتی ہے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اسلامی انقلاب کی تحریک کے دوران ایران کے عوام کا ایک اہم نعرہ استقلال - آزادی و جمہوری اسلامی تھا اور اس ریفرنڈم کے ذریعہ ایران کے عوام کی یہ خواہش پوری دنیا کے لئے ثابت ہوگئی کہ وہ دین اسلام کی تعلیمات پر مبنی ایک اسلامی جمہوری نظام چاہتے ہيں ۔ ایران کے لئے اسلامی جمہوری نظام حکومت کی تائید ہوجانے کے بعد اب ایران کے عوام مختلف انتخابات میں خواہ وہ صدارتی ہوں، پارلیمانی، خبرگان کے ہوں یا بلدیاتی ہر سطح کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہيں اور دنیا کے سامنے اسلامی جمہوریت کا شاندار جلوہ پیش کرتے ہيں ۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی رہ نے فرمایا تھا کہ ملک میں وہی نظام حکومت ہوگا جو عوام چاہيں گے چنانچہ امام خمینی رہ نے ملک گیر ریفرنڈم کا حکم دیا اور ایران کے مسلمان عوام نے اپنے لئے اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کیا اس ریفرنڈم ميں اٹھانوے فیصد سے زائد رائے دہندگان نے کے حق میں ووٹ دیا تھا 1979 میں اس ریفرینڈم کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رہ اپنے ایک پیغام میں فرمایا تھا اس نظام حکومت میں ایران کے ہرشہری کو یکساں اور برابرکے حقوق حاصل ہيں اور عدل الہی کا نور سب پر چمکے گا اور قرآن وسنت کی باران رحمت سب پر برابر سے نازل ہوگی ۔آج یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے ایران کے تمام اداروں اور اسی طرح بسیج و سپاہ پاسداران و فوج کی طرف سے جاری کئے گئے بیانات میں اسلامی جمہوری نظام کے اصولوں کی پاسداری اور امام خمینی رہ کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110