نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع ہونے والی ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ ایسے وقت میں بحرینی وزیر خارجہ کا پاکستان آنا عوامی تحریک کو کچلنے کی سازش تیار کرنا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بحرینی شاہ ہمسایا ممالک سے عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے سپورٹ چاہتا ہے جسے کسی صورت پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جس طرح فلسطینی اور کشمیری عوام کی حمایت کو جائز سمجھتے ہیں اسی طرح بحرین کے عوام کی بھی سپورٹ کریں، دوہرے معیار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سعودی حکمران خطے میں انتہائی منافقانہ کردار ادا کر رہے ہیں، امریکی کاسہ لیسی میں سعودی رہنماء امریکیوں کی توقعات سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ سعودی شاہ عبداللہ نے ہمیشہ اسرائیلیوں اور امریکیوں کا ساتھ دیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ سعودی عرب نے کبھی فلسطینی عوام کی حمایت کی اور نہ ہی اب یہ خطے میں اسلامی بیداری کی حمایت کریں گے کیونکہ یہ حکمران امریکہ کے منظور نظر بننے کیلئے ہر وہ اقدام کریں گے جو ان کی خواہشات کے عین مطابق ہو گا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او راولپنڈی کے صدر تقی حیدر اور سابق مرکزی صدر حسن زیدی نے کہا کہ حکومت پارا چنار میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 افراد کا اغوا اس بات کا ثبوت ہے کہ طالبان مکمل آزاد ہیں وہ جب چاہیں اور جہاں سے چاہیں لوگوں کو اغوا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور مغویوں کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدام کرے اور امن معاہدے سے انحراف کرنے والوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
31 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 234263
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام بحرین کے عوام کی حمایت اور پارا چنار میں 40 مغویوں کی رہائی کیلئے تحریک حمایت مظلومین ریلی نکالی گئی۔