ابنا: قندھار پولیس کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا ایک حادثہ پیش آنے کے بعد غیرملکی فوجیوں نے سراسیمگی کے عالم میں عام شہریوں پر فائرنگ شروع کردی۔ افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے ذریعہ عام شہریوں پر فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب بدھ کو افغان صدر حامد کرزئی نے عام شہریوں پر امریکی فوج کی بربریت کی مذمت کی تھی حامد کرزئی نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں امریکی فوجیوں نے پانچ افغان شہریوں کو تفریح کے طور پر پکڑکر پہلے انہيں منشیات کے نشے میں مبتلا کیا اور پھر ان میں سے تین کو گولی ماردی افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کے فوجی اپنی تفریح کے لئے افغان شہریوں کو جن میں بوڑھے بچے مرد وخواتین سبھی شامل ہيں، ہلاک کرتے ہيں۔ حامد کرزئی نے امریکی فوجیوں کی اس بربریت کے بارے میں جرمنی کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونےوالی تصاویر کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویریں افغان عوام پر امریکہ اور نیٹوکی فوجوں کے مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہيں ۔ امریکی فوج کی اعلی کمان نے ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد صرف معافی مانگنے پر ہی اکتفاء کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110