ابنا: پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے لبنان کے وزیر خارجہ علی الشامی سے ملاقات میں لبنان میں امن و استحکام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے انقلابات کو ہائی جیک کرنے پر مبنی امریکہ اور مغرب کے اقدامات کو شکست ہوگی اور علاقے کا مستقبل مزاحمتی قوتوں کے حق اور صہیونی حکومت کے نقصان میں ہوگا ۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے بھی لبنان اور علاقے میں مغرب خاص طور پر امریکہ کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان، عوامی مطالبات کی جو آزادانہ انتخابات اور جمہوریت کے نفاذ کے لئےہیں حمایت کرتا ہے ۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہاکہ لبنان کی پالیسی صہیونی حکومت کے مقابلے میں استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ لبنان کے عوام اورحکومت امریکی سازشوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110