ابنا: قم میں مقیم غیر ایرانی طلباء نے آج بحرین کے نہتے عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرہ کا آغاز مدرسہ حجتیہ سے ہوا اور حضرت معصومہ (س) کے حرم مبارک میں اختتام پذیر ہوا، مظاہرے میں کئی ممالک کے طلباء نے حصہ لیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ، اسرائیل اور آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف مردہ باد کے نعرے لکھے ہوئے تھے مظاہرین نے سعودی حکومت کی طرف سے بحرین میں فوجی مداخلت اور سعودی فوجیوں کے ہاتھوں بحرینی عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسان حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بحرین میں عوامی قتل عام کو بند کروائیں اور بحرین میں جمہوریت کے فروغ میں بحرینی عوام کی مدد کریں۔ احتجاجی مظاہرین نے یمن اور لیبیا میں بھی امریکی مظالم کی شدید مذمت کی اور امریکہ نواز عرب حکام پر زوردیا ہے کہ وہ اب اقتدار عوام کے حوالے کردیں ، اور امریکہ کے اشارے پر مسلمانوں کا قتل عام بند کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110








