ابنا: شینہوا نے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کی درندہ پولیس کی وحشیانہ کارروائی میں 300 سے زائد حکومت مخالف مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔
مظاہرین برطانوی حکومت کے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے بڑے پیمانے پر طاقت کا استعمال کررہی ہے۔
لندن میں لاکھوں افراد نے برطانوی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں اورسرکاری شعبوں اور عوامی مراعات میں کٹوتیوں کے اعلان کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی اور وزیر اعظم کیمرون کے خلاف نعرے لگائے۔
ذرائع کے مطابق عرب ممالک میں جاری عوامی لہر اب یورپ میں بھی پہنچ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110