ابنا: مظاہرے کے منتظمین نے کہا کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد نے احتجاجی مارچ اور جلوس میں شرکت کی۔ سن دو ہزار تین کے بعد یہ سب سے بڑا عوامی احتجاج ہےمظاہرین کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی میں قائم اتحادی حکومت کی ان مالیاتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کے تحت ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ اس حکومتی منصوبے کے تحت سماجی شعبے میں ملنے والی حکومت مراعات میں کمی ہو گی اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110