ابنا: انھوں نے کہا ہے کہ امیر کویت کی ثالثی کی تجویز کو بحرینی حکومت نے مسترد کردیا ہے اور بحرینی حکومت نسلی اور مذہبی اختلافات کو ہوا دیکر بحرین میں وسیع پیمانے پر عوام کا خون بہانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔کویتی نمائندے نے کہا کہ بحرینی حکومت کا اختیار اس وقت امریکہ اور سعودی حکومت کے پاس ہے اور بحرین کی حکومت مستقل فیصلہ کرنے کی صلاحیت کھوچکی ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کویت میں بھی فتنہ برپا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور پورے علاقہ کے حالات پر امریکہ کی نگرانی جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
26 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 233431
کویت کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نےکہا ہے کہ بحرین کی حکومت نے کویت کے امیر کی ثالثی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے اور بحرینی حکومت ،سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے بحرین کے عوام کا قتل عام کرنے کے امریکی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہے۔