25 مارچ 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو سیاسی ، غیر منصفانہ اور غیر معتبر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان قراردادوں کے ذریعہ علاقائی حالات سے عالمی توجہ کومنحرف کرنے کی تلاش کررہا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو سیاسی ، غیر منصفانہ اور غیر معتبر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ ان قراردادوں کے ذریعہ علاقائی حالات سے عالمی توجہ کو منحرف کرنے کی تلاش کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے عراق ، افغانستان اور گوانتنامو بہ میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کیا ہے اور امریکہ جیسے ملک کو انسانی حقوق کا علمبردار نہیں بننا چاہیے انھوں نے کہا کہ امریکہ کی انسانی حقوق، جمہوریت اور دیگر عالمی مسائل کے بارے میں متضاد پالیسی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کا کوئی بھی قدم معتبر نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110