ابنا:موصولہ رپورٹوں کےمطابق اردن ، یمن ، بحرین ، اورسعودی عرب میں عوام نےآمروں کی جانب سے مظاہروں پرپابندی کےباوجود، سیاسی اصلاحات اور اپنےحقوق کی بحالی کےلئےمظاہرےکئے۔بحرین میں مارشل لا نافذ ہونےکےباوجود عوام نےمظاہرےکئے اورکئی ریلیاں نکالیں۔مظاہرین کو کچلنےکےلئےمنامہ کی فضاؤں پرفوجی ہیلی کاپٹراور طیارےپروازکرتےرہے۔ بحرین میں مظاہرین سے انتقام لینےکاسلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔ تازہ رپورٹوں کےمطابق بحرینی فوج نے مظاہرین کاعلاج کرنےوالےایک ہسپتال کوتباہ کردیا ہے۔جمعہ کے دن سترہ کےعلاقےمیں ہونےوالےمظاہروں کوبھی سیکورٹی فورسس نےسختی سےکچل دیا ہے۔ اس علاقے کے تمام اسپتالوں کوبند کردیاگیاہے اورایمبولینسوں کوزخمیوں کولےجانےکی اجازت نہيں ہے۔ شہرسترہ میں کم سےکم تیس ہزار افراد نےمظاہرہ کیا۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مغربی بحرین میں واقع شہرکان ہاسپیٹل کوکل بلڈوزرسےڈھادیاگیا اورزخمیوں کی کی کوئي خبر نہيں ہے۔ رپورٹ کےمطابق سعودی فوج نے ایک ہسپتال میں زيرعلاج سو زخمی مظاہرین کو ہسپتال سےنکال کربےدردی سےقتل کردیاہے۔
ادھر اردن میں مظاہروں کےدوران سرکاری ایجنٹوں کی جانب سےمظاہرین پرپتھراؤ کےبعدحالات بے قابو ہوگئے ۔ مظاہروں کےدوران کم سےکم ایک شخص جاں بحق اورسوزخمی ہوئےہیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس نےاسپتالوں پرحملہ کرکےزخمی مظاہرین کوگرفتاربھی کیاہے۔یمن میں بھی حکومت کےمخالفین نےمظاہرہ کیا اورعلی عبداللہ صالح کی حکومت کے خاتمےکامطالبہ کیا۔جبکہ ایک رپورٹ کےمطابق خونریزی سےبچنےکےلئےبڑےپیمانےپرمظاہروں کےپروگرام کوملتوی کر دیا گیا تھا۔اس کےباوجود نمازجمعہ کےبعد عوام سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت کےخلاف مظاہرہ کیا۔فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایک یمنی رہنماعبدالرشید الفقیہ نےالعالم کو انٹرویو دیتے ہوئے علی عبداللہ صالح کےخلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھنےپرتاکیدکرتےہوئےان سےمطالبہ کیا کہ وہ عوام کاخون بہانےسےپرہیزکرتےہوئےپرامن طریقےسےاقتدارچھوڑدیں۔ سعودی عرب کےالشرقیہ علاقےمیں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں نےمظاہرہ کرکےبحرین سےسعودی فوج واپس بلانےاورسیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیا۔ سیکڑوں شیعوں نےنمازجمعہ کے بعد مظاہرہ کیا۔ہزاروں مصری عوام نےبھی قاہرہ میں مظاہرہ کرکے سیاسی اصلاحات اورسابق صدرحسنی مبارک پر مقدمہ چلائےجانےکامطالبہ کیا۔ شام میں عوام نےاپنےصدرکی حمایت میں مظاہرےکرکےشام میں بدامنی پیداکرنےکی مغربی ممالک کی سازشوں کوششوں کوناکام بنادیا۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کل شام کےشہردرعا اور دوسرےشہروں میں درعا کے علاقے میں حالیہ بدامنی کےخلاف اورصدربشاراسدکی حمایت میں مظاہرےہوئے۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پرچم لئےہوئےتھےجن پرصدربشاراسد کےحق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔فلسطین میں بھی عوام نےپرامن مظاہرہ کرکےنسل پرستانہ دیوارحائل اورصیہونی کالونیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا۔صیہونی فوج نےغرب اردن میں مظاہرین پرحملہ کرکے دسیوں کوزخمی اورگرفتارکرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110