24 مارچ 2011 - 19:30

لوئرکرم ایجنسی میں شیعہ مسافروں کی گاڑیوں پر ناصبی طالبان دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں آٹھ بے گناہ مسافر شہید، پانچ زخمی اور 20 اغوا ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کہ لیے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق، ناصبی طالبان دہشت گردوں نے مسافر گاڑیوں کے قافلے پر لوئرکرم کے علاقے بگن میں حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔مقامی انتظامیہ کے افسر فضل کا کہنا ہے۔ کہ کاروان میں شامل تینوں گاڑیوں میں شیعہ مسافر تھے جو پاراچنار سے پشاور جارہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دو گاڑیوں پر سوار تھے۔حادثہ کی جگہ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گاڑیوں فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو موقع پر ہی شہید کردیا جبکہ گاڑیوں کو آگ لگادی اور بیس افراد کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔دریں اثناء ابنا کے ذرائع نے کہا ہے کہ اغوا ہونے والے مسافروں کی تعداد 25 سے 45 کے درمیان ہے۔یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ ایف سی کے اہلکار موقع پر موجود تھے جو حملے کے وقت خاموش تماشائی بنے رہے تا ہم لیویز کے مقامی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز نے مسافروں کی رہائی کے لیے قریبی علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ دو ماہ کہ اندر شیعہ مسافروں پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔اس سے پہلے ہونے والے حملوں میں 20 بے گناہ شیعہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جبکہ طالبان رہنما جلال الدین حقانی نے شیعوں اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ 2ماہ قبل کرایا تھا لیکن اس کے باوجود بے گناہ شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ابنا کے ذرائع کے مطابق شیعہ مسافروں پر حملے اب بھی طالبان دہشت گردوں کے پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گرد راہنما جلال الدین حقانی کی ہدایات پر ہو رہے ہیں۔ بشکریہ از شیعیت نیوز

اپڈیٹ 26 مارچ

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہداء کی تعداد 3 زخمیوں کی تعداد 1 اور مغویوں کی تعداد 25 ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

متعلقہ لنکس:

- طالبان کے ساتھ سرکاری صلحنامے کا انجام؛پاراچنار کے شیعیان اہل بیت (ع) پر دوسرا حملہ / معاہدہ 2008 کا متن / علامہ عابد حسینی کی پریس کانفرنس

- پاراچنار؛ شیعہ مسافرین کی فلائنگ کوچ پر طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ؛ آٹھ افراد شہید / اپڈیٹ: 10 تا 13 شہید

- پاراچنار: امن معاہدے کے باوجود طالبان دہشت گردوں کے حملے،اٹھارہ شیعہ مسافر زخمی / تبصرہ اور لنکس

- پاراچنار: شیعیان اہل بیت (ع) نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا؛ طالبان کا زبردست جانی نقصان

- خوشیاں اور خدشے؛ٹل پاراچنار روڈ پر "چارسال محاصرے کے بعد" ٹریفک کھول دیا گیا؛ جشن کا سماں / طالبان کی طرف سے بھی معاہدے کی حمایت