24 مارچ 2011 - 19:30

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے ڈائریکٹر نے بحرین میں سعودی فوج کی موجودگي کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے ڈائریکٹر نبیل رجب نے بحرین میں سعودی فوج کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت لوگوں کو ان کے جائز مطالبات کی وجہ سے سرکوب کررہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی فوج بحرینی عوام کو نشانہ بنارہی ہے اور وہ اس عوامی قیام کو فرقہ وارانہ اور شیعوں کا قیام ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بحرین کے تمام سماجی ، سیاسی اور مذہبی گروپ آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی چاہتے ہیں۔

...........

/110