ابنا: ذرائع کے مطابق ہنگو کے مین بازار میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز سے مواد بھری کار کو دوآبہ پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی،جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا،پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دوآبہ تھانے پر خودکش حملے میں200کلو بارود استعمال کیا گیا ڈی ایس پی ٹل میرچمن خان نے بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری ایمبولینس کو تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرادیا اور دھماکے میں200کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور دھماکے سے 18 دکانیں ایک گھر اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110