23 مارچ 2011 - 19:30

بحرین کے شیخ خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس کے انکشافات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سوئس ذرائع نے فاش کیا ہے کہ حمد بن عیسی خاندان نے بعض بینکوں میں مختلف جعلی اکاؤنٹس کھول کر ان میں کم از کم چالیس ارب ڈالر کی رقم جمع کرائی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی فورم fajrbh.com نے سوئس فائننشل انسٹٹیوشن اور ساراسین بینک ( Sarasin Bank) کے حوالے سے لکھا ہے کہ بحرین پر مسلط خاندان آل خلیفہ کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور ان کے خاندان نے 40 ارب ڈالر مختلف جعلی ناموں سے ان دو اداروں میں جمع کرائے ہیں۔اس سے قبل برطانوی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ بحرین پر مسلط خاندان کے تا حیات وزیر اعظم اور شیخ حمد کے چچا خلیفہ بن سلمان نے حال ہی میں لندن کے قریب چار کروڑ 30 لاکھ پونڈز ادا کرکے ایک محل خریدا ہے۔دریں اثناء بحرین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عوام کے گھروں میں ایسے خطوط پھینکے گئے ہیں جن میں عوام کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انھوں نے اپنے حقوق کے لئے مطالبات اور ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھا تو ان کے گھر نذر آتش کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110