ابنا: رامین مہمان پرست نے یمن کے پرامن مظاہرین کے ساتھ آہنی ہاتھ سے پیش آنے کے یمن کی سیکورٹی فورسز کے اقدام کو ناقابل قبول قراردیتے ہوۓ کہا ہے کہ یمن اور بحرین میں پر امن عوامی مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے دوسرے ملکوں کے فوجیوں کا ان ملکوں میں آنا ایک افسوسناک امر اور خطے کی سلامتی اور مسلمانوں کے وقار کے لۓ خطرہ ہے۔واضح رہے کہ یمن میں پرامن مظاہرین پر حملوں کے دوران پچاس سے زیادہ مظاہرین جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگۓ ہیں۔ یمن کے عوام گیارہ فروری سے حکومت مخالف پرامن مظاہرے کرکے بتیس برسوں سے حکومت پر قابض عبداللہ صالح کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
19 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 232580
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے یمن کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ اس ملک کے پر امن مظاہرین کے قتل عام کو ناقابل قبول قراردیا ہے۔