ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپانی پولیس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں نو روز قبل آنے والےتباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صرف ایک ہی علاقے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہزار ہوسکتی ہے جبکہ سونامی اور زلزلے کے نو دن بعد بھی ایٹمی پاور پلانٹ کے 6ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے 300 سے زیادہ انجینئر کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110