ابنا: اطلاعات کے مطابق غزہ کے اسپتال کے ذرائع نے آج بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں دو فلسطینیوں کو گولی مارکر شہید کردیا۔صہیونی فوج نے ان دونوں فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی غزہ پٹی کی سرحد کے قریب آگئے تھے۔واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی فوج سنہ 2008 میں کئے گئے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غزہ پٹی پر بحری ، زمینی اور ہوائي حملے کرتی رہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110