28 مارچ 2011 - 19:30

یقینی امر ہے کہ تربیت یافتہ عملے نے اپنے مقصد کے لوگ بھی اسپتال میں تعینات کئے ہونگے لیکن خدا کو انقلابی اور حق طلب انسانوں کی آبرو بہت عزیز ہے۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کا تعلق آل خلیفہ کی ناروا حکومت کے سرکاری ٹی وی کی ایک رپورٹ سے ہے جو آل سعود ـ آل خلیفہ کی فوجوں کے کنٹرول میں ہے اور وہاں سے زخمی انقلابیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور عملے کو شہید یا زخمی کرکے اسپتال سے باہر پھینکا گیا ہے اور زخمیوں کو اس اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ آل خلیفہ کے ٹی وی چینل نے ان حقائق کو جھٹلانے کے لئے اسپتال رجوع کیا تا کہ وہاں موجود "امن و امان" کی تصویر کشی کرکے انقلابیوں کو جھوٹا ثابت کرے لیکن آپ ویڈیو خود دیکھیں تو بہتر رہے گا۔

رپورٹر کا کہنا ہے کہ ساؤنڈ پرابلم ہے اور یوں رپورٹ کو بیچ سے کاٹ دیا جاتا ہے لیکن پرابلم آواز میں نہیں بلکہ اصل پرابلم "سچ" ہے جو افشاء ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110