اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے "ترکی بن بندر" نے بحرین کے خلاف سعودی جارحیت کو مشکوک قرار دیا اور اس پر آل سعودی کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے۔ ترکی بن بندر نے آج العالم ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بحرین میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے ولے بے گناہ انسانوں کو کو کچلنے میں آل سعود کی شرکت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بحرین کے عوام نے پرامن مظاہروں کے ذریعے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ہے ایسے میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کی مداخلت کے لئے کیا جواز ہوسکتا ہے۔اس سعودی شہزادے نے سوال اٹھایا: بحرین کے معاملات میں آل سعودی کے مداخلت کس کے مفاد میں ہوسکتی ہے؟ انھوں نے کہا: آل سعود نے درست اسی وقت بحرین میں مداخلت کی ہے جب بحرینی حکام نے مخالف تنظیموں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، ایسے حال میں کونسی چیز سعودی عرب کی مداخلت کا جواز ہوسکتی ہے؟
...........
/110