ابنا: بحرین میں حکومت کی جانب سے تین ماہ کیلئے نافذ کی گئی ایمرجنسی کی پروا نہ کرتے ہوئے کئی ہزار افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے اور سعودی خونخوار فوجیوں کے بحرین سے انخلاء کا مطالبہ کیاہے۔ دارلحکومت منامہمیں کل نماز جمعہ کے بعد ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین ملک میں سیاسی اصلاحات اور امریکہ نواز بادشاہی نظام کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے تھے ،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کا قتل عام بند کردے بحرین میں اب تک 8 افراد شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110