ابنا: اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کےکئی چھوٹے اور بڑے شہروں میں بحرین کے عوام کی حمایت اور آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں مظاہرین نے بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کی جانب سے عوامی قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے علاقہ میں عوامی اسلامی بیداری کی حمایت کرتے ہوئے بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کے مجرمانہ عمل کی مذمت کی ہے تہران میں مظاہروں کا آغاز تہران یونیورسٹی سے ہوا جو میدان فلسطین پر اختتام پذیر ہوا مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائيل مردہ اور آل خلیفہ مردہ باد ، آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ، مظاہرین نے اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں عوام کے قتل عام کو بندکروانے کے لئے ٹھوس اقدام کریں۔
18 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 232326
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کےکئی چھوٹے اور بڑے شہروں میں بحرین کے عوام کی حمایت اور آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف وسیع پیمانے پرمظاہرے کئے ہیں مظاہرین نے بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کی جانب سے عوامی قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔