18 مارچ 2011 - 20:30

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کی طرف سے انسان سوز کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈاکٹروں کو اسپتال میں فرائض کی انجام دہی سے روکنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ابنا: بان کی مون نے ڈاکٹروں کوان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور پر امن مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کوبین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی قراردیاہے۔بحرینی حکومت اور سعودی سکیورٹی نے مشترکہ کارروائی میں بحرین کے پرل اسکوائر سے عوام کو آنسو گیس کے شیلنگ اور فائرنگ کرکے خالی کرالیا تھا جس میں 6 افراد موقع پرشہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرکےاختیارات فوج کے حوالے  کردیئے ہیں۔ادھر بحرین کی ظالم و جابر حکومت کے مخالفین نے آج پھر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110