مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ ناصر عباس جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی،محمد مہدی کا مشترکہ اظہار مذمت
ابنا: سعودی جارح افواج بحرین میں اسرائیل افواج کے نقش قدم پر عمل پیرا ہیں ،سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے بحرینی انقلابی تحریک کوکچلنے اور پر امن مظاہرین کے قتل عام کے لئے بھیجی جانے والی افواج کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت پاکستان ایسے اداروں کے خلاف کاروائی کرے جو بحرین میں قتل عام کے لئے پاکستانیوں کی بھرتی کر رہے ہیں،سعودی افواج کے ہاتھوں مظلوم بحرینی انقلابیوں کی شہادت پر،جابر افواج کی مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے سعودی افواج کے ہاتھوں معصوم نہتے اور پر امن بحرینی انقلابیوں کی شہادت کے موقع پر سعودی افواج اور سعودی عرب حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں کی جانب سے بحرین میں انقلابی تحریک کو کچلنے اور پر امن بحرینیوں کی قتل و غارت کے لئے بھیجی جانے والی افواج عرب ریاستوں کی مسلم امہ کے ساتھ خیانت اور گھناﺅنا جرم ہے جسے مسلمانان پاکستان کسی بھی صورت معاف نہیں کر سکتے ،ان کاکہنا تھا سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستیں امریکی اور صہیونی گماشتوں کی اعلیٰ مثالیں ہیں جو اپنے آقاﺅں امریکا اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی تگ ودو میں مسلم امہ سے اپنا رشتہ بھی بھول بیٹھے ہیں ان کاکہنا تھا کہ بحرین میں معصوم اور نہتے لوگوں کو سعودی افواج انسانیت سوز مظالم کا شکار کر ہی ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہو چکاہے کہ سعودی افواج کا دوسرا روپ غاصب صہیونی افواج ہیں۔رہنماﺅں نے واضح کیا کہ آض سعودی عرب بحرین میں وہی کردار ادا کر رہاہے جو فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل انجام دے رہی ہے،انہوںنے واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بھی ملک میں ایسے خیانت کار اداروں کے خلاف سختی سے نوٹس لے جو اخبارات میں اشتہار کے ذریعے بحرینی فوج میں بھرتیوں کا اعلان کر رہے ہیں ،جس کا اصل مقصد بحرین کے انقلابی اور غیرت مند مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے جس کا مظاہرہ حالیہ دنوں میں سعودی جارح افواج کر رہی ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمان عالم اسلام کے ساتھ ہیں اور کسی بھی طرح اپنے ہاتھوں کو اپنے بھائیوں کے لہو سے رنگین نہیںہونے دیں گے ،یہ امریکا اورا سرائیل کے ایجنٹ ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی افراد کو مسلم بھائیوں کے قتل عام میں استعمال کیا جائے ،رہنماﺅں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ایسے گھناﺅنے اور سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر پاکستان کے غیور عوام ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔
رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ بحرین میں سعودی افواج امریکی و اسرائیلی اشاروںپر امریکا کو تحفظ دینے کے لئے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور سعودی حکوت کا یہ گھناﺅنا اقدام بھی در اصل امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو کہ اس وقت بحرین میں موجود ہے،رہنماﺅں نے اعلان کیا کہ جمعہ 18مارچ کو بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی اور عالمی استعمار امریکا ،اسرائیل اور ان کے ذلیل ترین گماشتوں سعودی عرب سمیت دیگر افواج بھیجنے والی خلیجی ریاستوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا اور ملک بھر کی جامعہ مساجد میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
/110