17 مارچ 2011 - 20:30

لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ان کے ملک پر حملہ کیا تو وہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن سے ہاتھ ملا لیں گے ۔

ویب سائٹ کی خبر کے مطابق معمرقذافی نے جو ہر ممکن صورت میں اپنا اقتدار باقی رکھنے کی کوشش کررہے ہيں اس بار اسامہ بن لادن کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ لیبیا پر امریکہ کے حملے کی صورت میں وہ بن لادن کے اتحادی بن جائيں گے ۔ یاد رہے اس سے پہلے معمرقذافی لیبیا کے انقلابیوں اور عام شہریوں کا قتل عام کرنے کے اپنے اقدامات کو صحیح ٹھہرانے کی ناکام کوشش کے تحت یہ کہتے رہے ہيں کہ لیبیا میں القاعدہ کے عناصر نے گڑ بڑ پھیلارکھی ہے اور ان کے مخالفین در اصل القاعدہ کے افراد ہيں ۔ دوسری طرف امریکی حکام اور مغربی ذرائع ابلاغ بھی کوشش کررہے ہيں کہ لیبیا میں القاعدہ کی موجودگی کو بہانہ کر لیبیائی شہریوں پر بمباری، ان کے قتل عام اور ٹینکوں و توپوں سے ان پر ہورہے حملوں کا جوازپیش کریں اور بے گناہ انسانوں کے اس وحشیانہ قتل عام پر اپنی مجرمانہ خاموشی کو صحیح قراردیں۔

بشکریہ از ریڈیو تہران

یاد رہے کہ قذافی گذشتہ ایک مہینے سے انقلابی عوام کو بن لادن کے ایجنٹ قرار دیتا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110