17 مارچ 2011 - 20:30

بحرین کی جمعیة الوعد کے مرکزی کمیٹی کے رکن نے آل خلیفہ اور آل سعودی کی فوجوں کی جنگی پوزیشن اور عوام پر ڈہائے جانے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے مدد کی درخواست کی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی جمعیة الوعد کی مرکزی کمیٹی کے رکن "ابراہیم کمال الدین" نے آج صبح العالم نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ کی فوجی اور سیکورٹی فورسز اور جزیرہ نما کی ڈھال "پنینسیولا شیلڈ" کے زیر عنوان آل سعود اور آل نہیان کی افواج بحرین کے تمام علاقوں میں تعینات ہیں اور نہتے عوام کے خلاف جنگی پوزیشن اختیار کی ہوئی ہے۔ انھوں نے بحرینی عوام کی مدد کے لئے بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ آل خلیفہ خاندان نے جارح افواج کی مدد سے عوام کا قتل عام شروع کررکھا ہے. کمال الدین نے کہا: آل خلیفہ اور آل سعودی کی فوجیں بحرین کے بحران کو فوجی انداز سے حل کرنے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ بحرینی عوام نہایت پر امن اور مہذب طریقے سے ملک میں تبدیلی اور شہری حقوق کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب سے خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کی قابض فوجیں ملک میں داخل ہوئی ہیں ملک کے بحران نے مزید شدت اختیار کی ہے۔کمال الدین نے آل خلیفہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایمرجنسی کے نفاذ سے عمومی آزادیاں سلب ہوگئی ہیں اور ایمرجنسی میں حکومت جس کو چاہے گرفتار کرتی ہے، جمعیتوں، اداروں اور روزناموں کی چھٹی کرسکتی ہے، لوگوں کے منہ پر تالے ڈال رہی ہے اور جبر و سرکوبی کے دیگر اعمال انجام دے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کل (بروز جمعرات) جمعیة الوعد کے سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کو حکومت نے گرفتار کرلیا ہے۔ کمال الدین نے کہا: آل خلیفہ کے 40 گماشتوں نے ابراہیم شریف کی رہائشگاہ کی دیواریں پھلانگ کر انہیں گرفتار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل منگل کے روز سرکاری گماشتوں نے جمعیت الوعد کے مرکزی دفتر کو نذر آتش کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

/110